لاہور: پولیس اسٹیشن میں مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق

July 27, 2019

لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں پولیس کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہو گئی، ورثا نے لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

بشیراں بی بی کے ورثا نے الزام لگایا کہ بشیراں بی بی کے خاوند ارشد پر بجلی چوری کا مقدمہ درج تھا۔ ارشد کو فوت ہوئے بھی ایک سال ہو گیا ہے۔ تاہم پولیس مسلسل بشیراں بی بی کے اہل خانہ کو تحقیقات کے بہانے پریشان کرتی رہی۔

ورثا نے بشیراں بی بی کی لاش سڑک پر رکھ کر پولیس کے خلاف احتجاج کیا اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا۔