اسرائیلی مشورے پر بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنارہا ہے، دفاعی تجزیہ کار

August 03, 2019

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی مشورے پر بھارت سویلین آبادی کو نشانہ بنار ہا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


جیو نیوز سے گفتگو میں میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے کہا کہ بھارت کی جارحیت اور فرسٹریشن کی تین وجوہات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اسرائیلی مشیر یہ مشورہ دے رہے ہیں کہ وہ سویلین آبادی کو نشانہ بنائیں۔

دفاعی تجزیہ کار کا کہنا تھاکہ اقوام متحدہ کا نوٹس نہ لینا دوسری وجہ ہے جبکہ تیسری وجہ مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا ہدف ہے۔

میجر جنرل (ر) اعجاز اعوان نے مزید کہاکہ دفتر خارجہ کو چاہیے کہ بھارتی جارحیت کا معاملہ اقوام متحدہ کے فورم پر اٹھائے۔