علی زیدی کراچی کیلئے کچھ کرنا چاہتے ہیں، اچھی بات ہے، سعید غنی

August 03, 2019

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کراچی کی بہتری کے لئے کچھ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ علی زیدی کو ایک سال بعد اپنا حلقہ یاد آگیا۔

انہوں نے کہا کہ نالوں میں گندگی ایک دن کا کام نہیں،ایک دن صاف کریں گے ،پانچ دن بعد واپس کچرا آجائے گا، وفاقی حکومت کو روزانہ کی بنیاد پر کام کرنا چاہیے۔

وزیر بلدیات سندھ نے کہا کہ نالے صاف کرنا بلدیہ عظمیٰ کراچی اور ضلعی میونسپل کارپوریشنز کا کام ہے، شہر میں کے ایم سی کے پاس 18 نالے ہیں جبکہ ڈی ایم سی کے پاس 200 نالے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وفاقی وزیر علی زیدی کو کال کی تو آگے سے جواب آیا، علی زیدی صاحب دوسرے کمرے میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹاک شو میں علی زیدی نے کہا کہ سعید غنی نے مجھے کوئی کال نہیں کی، جب میں نے اسکرین شاٹ لے کر سوشل میڈیا پر ڈالے تو وفاقی وزیر نے مجھے 10 بجے اجلاس میں آنے کا کہا۔