پانچ گھنٹے اسمارٹ فون کااستعمال کینسر اور موٹاپے کی وجہ

August 06, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

محققین کی جانب سے کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق پانچ گھنٹے اسمارٹ فون کااستعمال کینسر اور موٹاپے کی وجہ بن سکتا ہے۔

کولمبیا میں ماہرین نے ایک تحقیق کی جس سے معلوم ہوا ہے کہ جو طلباء دن میں پانچ گھنٹے یا اُس سے زیادہ موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں اُن میں موٹاپا، کینسر، ڈیپریشن اور دل کی بیماریاں زیادہ پائی جاتی ہے، بانسبت اُن کے جو پانچ گھنٹوں سے کم اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہیں۔

یہ تحقیق کولمبیا کے 1,060 طلباء پر کی گئی جن میں 700لڑکیاں اور 360 لڑکے شامل تھے، اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ زیادہ موبائل فون استعمال کرکے موٹاپا، کینسر ، ڈیپریشن اور دل کی بیماریوں کا شکار ہونے والوں طلباء کی عمر 19 سے 20 سال کے درمیان ہے۔

کولمبیا کی سائمن بولیوار یونیورسٹی کے مصنف میراری مانٹیلا مورون کا کہنا ہے کہ ہمیں یہ معلوم ہے کہ موبائل فون کے بے حد فوائد ہیں، اس سے ہمیں بہت سے سہولیات فراہم ہوتی ہیں، طلباءآسانی سے اپنی پڑھائی کے متعلق معلومات حاصل کرسکتے ہیں، اس کے علاوہ طلباء کے لیے انٹرٹینمنٹ کے لوازمات بھی آسانی سے مل جاتے ہیں، لیکن جہاں فوائد موجود ہیں تو وہیں اس کے بہت سے نقصانات بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے طلباء کی صحت پر بہت سے مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں، اس سے طلباء اپنی پڑھائی سے بھی دور ہوجاتے ہیں اور ساتھ ہی کینسر، موٹاپا، دل کی خطرناک بیماریوں میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔

موبائل فون کےزیادہ استعمال سے نوجوان نسل کھیل کود جیسی سرگرمیوں سے دور ہوگئی ہے اور صرف اپنے گھروں تک ہی محدود ہوکر رہ گئی ہے، جسمانی سرگرمیوں سے دور رہنے کی وجہ سے نوجوانوں میں سستی رہتی ہے۔

واضح رہے کہ ماہرین کی ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 26 فیصد طلباء موٹاپے کا شکار ہیں۔