کوہ سلیمان پر بارش کے بعد سیلابی صورتحال

August 13, 2019

راجن پور میں کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارش کے بعد سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی، کئی مقامات پر سیم نالے میں شگاف پڑ گیا، جبکہ متعدد نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا۔

کوہِ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں حالیہ بارش کے بعد برساتی ندی نالوں کاہا سلطان، نالہ چھاچھر اور نالہ سوری سے برآمد ہونے والے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی ہے۔

سیلابی ریلے سے کئی ایکڑ فصلوں اور گھروں کو نقصان ہوا ہے اور لوگوں کی محفوظ مقام پر نقل مکانی جاری ہے۔

گزشتہ رات چک دریشک سیم نالے کا شگاف پر نہیں کیا گیا جس سے بستی دریشک سمیت کئی علاقوں میں سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے۔

فتح پور کے قریب سیلاب سے سیم نالے کا پل ٹوٹ گیا جس سے فتح پور اور راجن پور کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امدادی کام جاری ہے۔