لاہور: سیلز گرل پر خاتون کے تشدد کا نوٹس، مقدمہ درج

August 13, 2019

ویڈیو اسکرین شارٹ

لاہور کے شاپنگ مال میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

چند روز پہلے لاہور کے شاپنگ مال میں خاتون نے سیلز گرل کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور معافی مانگنے کا مطالبہ کرتی رہی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

ایف آئی آر کے مطابق خاتون نے سیلز گرل پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں، خاتون نے بچانے کے لیے آئی دیگر سیلز گرل کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجبکہ سیکیورٹی سپروائزر پر پیپر کٹر سے حملہ کیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ یہ خاتون جو بھی ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر انسانی اور شرمناک سلوک کرنے والی خاتون کی تلاش میں مدد کریں۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ پولیس خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے، یہ ن لیگ کی حکومت نہیں جہاں بااثر خواتین بیکری والے کو جوتے ماریں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوگئی ہے، سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو میں سیلز گرل پر تشدد کرنے والی خاتون پر تنقید کی ہے۔