یوم آزادی،معروف گلوکار قومی نغمے پیش کرینگے

August 14, 2019

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آج یوم آزادی کو یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا، اس موقع پرچار معروف اور نامور گلوکار قومی نغمے پیش کریں گے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر سے گلوکار اویس نیازی ،کاشف علی بابر، علی عباس اور ابرار الحق اپنے فن سے شہریوں کے جذبہ یکجہتی کو بلند کریں گے۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب دوپہر دو بجے شروع ہو گی اور پی ٹی آئی کی ریلی کی آمد تک جاری رہے گی ۔