ملک کی حفاظت ہرصورت یقینی بنائیں گے‘ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

August 15, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری کی قیادت میں جشن آزادی اور کشمیری عوام سے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بدھ کو ہزارہ ٹاون سے ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی کوئٹہ پریس کلب پہنچ کر مظاہرے کی شکل اختیار کرگئیانجینئر ہادی عسکری نےشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی بدولت آزاد ہوا ہے اب اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے جسے ہر صورت پورا کریں گےاگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحیت کی کوشش کی تو پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے اور ملک کا دفاع کریں گے کشمیر میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے اور فلسطین میں بڑھتی ہوئی یہودی بستیوں ، یروشلم و گولان پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو تسلیم کئے جانے پر او آئی سی اور عرب لیگ کیوں خاموش ہیں ۔