’مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جارہے ہیں ‘

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 12روز سے کرفیو اور مواصلاتی نظام بند ہے، مقبوضہ کشمیر میں پہلے سے ہی بھارتی فوج موجود ہے لیکن وہاں مزید نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے غنڈے بھیجے جا رہے ہیں۔ نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات گجرات میں مسلمانوں کی نسل کشی کی مثال ہے۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کیا دنیا خاموشی سے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور سربرینیکا جیسے ایک اور قتل عام کا نظارہ کرے گی؟

انہوں نے کہا کہ میں اقوام عالم کو متنبہہ کرتا ہوں کہ اگر اس کی اجازت دی گئی تو مسلم دنیا سے شدید ردعمل اور سنگین نتائج برآمد ہوں گے، انتہاء پسندی کو ہوا ملے گی اور تشدد کا نیا دور اُبھرے گا۔