فلم ’دی ایڈمز فیملی‘ 11 اکتوبرکو ریلیز ہوگی

August 15, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

ہالی ووڈ کی کامیڈی اور تھرل سے بھرپور اینیمیٹڈ فلم دی ایڈمز فیملی 11 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی۔

کونراڈ ورنن کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم چارلس ایڈمز کے مشہور کارٹون پر مبنی ہے جس کی کہانی ایڈمز نام کے ایک خاندان کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم میں اپنی آوازوں کا جادو جگانے والے فنکاروں میں آسکر ایساک، چارلز تھیرون، نک کرول، فن وولفہارڈ، ایلیسن جینے اور ایمی گارسیا سمیت دیگر شامل ہیں۔