سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے،پاسبان

August 16, 2019

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 15 اگست کو یوم سیاہ منا کر عوام نے یہ ثابت کردیا ہے کہ مودی صرف کشمیریوں کا ہی نہیں بلکہ بھارت سمیت عالمی امن کا دشمن ہے اور دنیا بھر کے امن پسندعوام اور پاکستانی، کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں کریں گے،سلامتی کونسل کے اجلاس کا انعقاد پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے لیکن اس سے آگے بڑھ کر کشمیر کی آزادی کے لئے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔