قاری عثمان نے کرنٹ لگنے سے جاں بحق مولانا رفیع الحق کی نماز جنازہ پڑھائی

August 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری محمد عثمان نے کرنٹ لگنے سے جاں بحق قریبی رشتے دار اور جامع مسجد یونس کے امام وخطیب مولانا رفیع الحق کی نماز جنازہ پڑھائی، جس میں علماء کرام سمیت بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی،مرحوم کی میت آبائی گاؤں روانہ کردی گئی،اس موقع پر قاری محمد عثمان نے کہا کہ مولانا رفیع الحق کے کرنٹ سے موت واقع ہونے کی متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی جائے گی۔