جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام میں ماسٹرز اور ڈپلومہ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

August 16, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2019-20ء) کی داخلہ فیسیں جمع کرانے کی تاریخ میں19اگست 2019ءتک توسیع کردی گئی ہے۔ ایسے طلبہ جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 19اگست 2019ءتک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس واؤچر پُر کرکے پرنٹ لینے کے بعدیوبی ایل بینک کی کسی بھی برانچ میں فیس جمع کراسکتے ہیں۔فیس کی ادائیگی کے بعد اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فارم پُر کرکے (کلرپرنٹ لینے کے بعد) تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ صبح9:00تاشام 7:00بجے تک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے آفس کے کاؤنٹر واقع نئی ایڈمنسٹریشن بلڈنگ (پارکنگ ایریاسائیڈ) میں جمع کراسکتے ہیں۔