حکومت تھیلیسیمیا کے حوالے سے قانون پر عمل درآمد کرائے، عبد الرؤف تابانی

August 16, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر )حکومت سرکاری سطح پر تھیلیسیمیا کے حوالے سے کی گئی قانون سازی پر عمل درآمد یقینی بنائے ۔ ملک کے تمام نکاح رجسٹرار کو پابند کیا جائے کہ وہ نکاح پڑھانے سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ کرانے کی تصدیق کریں ۔ نادراتھیلیسیمیا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کو کمپیوٹرائزڈ نکاح نامہ جاری نہ کرے۔ یہ مطالبات ہیلپ انٹر نیشنل ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین عبد الرئو ف تابانی ،تھیلسمیاء آگاہی مہم کے چیئرمین عبدالجبار راٹھور، ایگزیکٹو کمیٹی رکن محمد افتخار غزالی، ایگزیکٹو کمیٹی رکن محمد فرید بلوانی ایڈوکیٹ، نائب صدر ہیلپ والینٹرز پروگرام حفصہ صغیر نے کراچی پریس کلب میں ’’تھیلیسمیاء آگاہی مہم 2019-20‘‘کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس کے موقع پر کیے ۔چیئرمین عبدالرئوف تابانی نے کہا کہ ملک کی تمام صوبائی اسمبلیاں بشمول قومی اسمبلی تھیلیسیمیا کے حوالے سے موثر و قا بلِ عمل قانون سازی کرے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنائے۔