پنجاب میں یوم آزادی، ون ویلنگ کا خونی کھیل 15 افراد کی جان لے گیا

August 16, 2019

لاہور( آ ئی این پی)پنجاب میں یوم آزادی کے موقع پر پنجاب کے تمام اضلاع میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رہی، پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 کی جانب سے جاری شدہ اعدادو شمار کے مطابق، رواں سال 14 اگست پرہلڑبازی اور ون ویلنگ کے دوران پنجاب میں 1692 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔ جن میں 15افراد جاں بحق جبکہ 2048 زخمی ہوئے۔