لاہور بورڈ کے چئیرمین کوتوسیع دینے کا امکان

August 16, 2019

لاہور(خبر نگار)چوہدری اسماعیل کے بطور پر چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن لاہور کے تین سال مکمل ہوگئے ۔تاہم محکمہ ہائر ایجو کیشن کی جانب سے تاحال عبوری چیئرمین کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ 14اگست کو ان کی تین سال کی مدت ختم ہوگئی ۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ چوہدری اسماعیل کو توسیع دینے کا امکان ہے ۔