ڈکیتی، چوری سمیت مختلف مقدمات میں27ملزموں کوجیل بھجوانے کا حکم

August 16, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈیوٹی سپیشل مجسٹریٹ کورٹ نے جوائے ، غیر قانونی گیس ری فلنگ ،لڑائی جھگڑے، شراب ،شیشہ کیفے، نازیبا حرکات، اغوا ،پتنگیں اور ڈور برآمد ہونے، ڈکیتی اور چوری کے مقدمات میں ملوث27 ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے، ملزمان میں وحید، صداقت، علی، رمضان، اسحاق، اشفاق، الطاف، رب نواز، سمیع ، شفیق، محمد مزمل، سجاد، رمضان، عبیداللہ، عثمان، عبدالنعیم ، یامین، آصف ،شفقت علی عرف شفی ، کامران ، محمد رمضان، اشرف خان ، سجاد حسین، کلثوم مائی ، عرفان اور وقاص شامل ہیں، فاضل عدالت نےقتل ، اقدام قتل سمیت مختلف دفعات کے تحت درج مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان احمد عرف ڈان، نوید اور حسنین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے اسی طرح اغوا کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان ظفر اور محمد اسامہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا ہے،فاضل عدالت نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم حیدر علی کی ضمانت کی درخواست پر تھانہ بی زیڈ پولیس سے کل 17 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے، ڈیوٹی مجسٹریٹ کورٹ نے کمسن بچی کو پتھر مارکر زخمی کرنے کے ملزم مصطفی ٰ کی ضمانت کی درخواست پر تھانہ ویمن سنٹرپولیس سے کل 17 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے،فاضل عدالت نے شراب برآمد ہونے کے ملزم ناصرکی ضمانت کی درخواست پر تھانہ مظفرآباد پولیس سے آج ریکارڈ طلب کرلیا ہے، فاضل عدالت نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کے 2 ملزمان خلیل احمد اور محمد نوید کی ضمانت کی درخواستوں پر تھانہ سیتل ماڑی پولیس سے آج 16 اگست کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔