نواب رئیسانی کی سردار بھوتانی سے تعزیت

August 16, 2019

کوئٹہ( پ ر) چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار محمد صالح بھوتانی اوررکن قو می اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی ہمشیرہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ایک تعزیتی بیان میںنواب اسلم رئیسانی نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔