آئرلینڈ، رن وے پر طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی

August 16, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

مغربی آئرلینڈ میں رن وے پر کھڑے طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث فلائٹ آپریشنز معطل ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے مغربی شینن ائیرپورٹ پر کھڑے امریکی چارٹرڈ اومنی ائیر انٹرنیشنل کے طیارے کے اندر کیرج میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تاہم طیارے کے مسافروں اور عملے کو باحفاظت نکال لیا گیا اور آگ بجھا دی گئی ہے۔

اس دوران تمام پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔