موٹر وے پولیس، عید پر زائد وصول 27لاکھ کرایہ واپس مسافروں کو دلایا

August 17, 2019

اسلام آباد ( وقائع نگار ) عیدالاضحیٰ کے مو قع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ مو ٹروے پولیس نے ملک بھر میں موٹرویز اور قو می شاہرات پر مسافروں سے زائد کر ایہ وصول کر نے والی گا ڑ یوں کے خلاف سخت کا روائی کی گئی اور0 2.7ملین سے زائد وصول کر کے مسافروں کو واپس دیے۔کارروائی ملک بھر میں کی گئی،ہزاروں بسوں اور ویگنوں کو روک کر مسافروں سے دریافت کیا اور جہاںایک رو پیہ بھی اضافی کرایہ چار ج کیا گیا تھا فوری طور پر مسافروں کو واپس دلوایا، موٹرو ے پولیس نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے تمام زونز میں 3393گاڑیوں کو زائد کرایہ وصول کرنے پرچالان کرتے ہوئے2.17ملین سے زیادہ جرمانہ بھی عائد کیا،عید الاضحی پر گنجائش سے زیادہ سواریاں بیٹھانے پر6780گاڑیوں کا چالان کرتے ہوئے 6.73 ملین روپے سے زیادہ جرمانہ عائد کیااور 382 گاڑیوں کو ٹول پلازوں سے واپس کیا گیا۔