کے الیکٹرک، بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

August 18, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے عید کی تعطیلات اور بارشوں کے سبب صارفین کو سہولت فراہم کرنے کیلئے بجلی کے بل جمع کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کر دی ہے، وہ صارفین جن کے بجلی کے بلوں کی آخری تاریخ 19اگست سے 22اگست ہے اب 23اگست تک ادائیگی کرسکتے ہیں، جس کے لیےتمام متعلقہ بینکوں کو بغیر اضافی سرچارج بل وصول کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔