زہریلا شربت پینےسے 3افراد بیہوش

August 18, 2019

عمرکوٹ (نامہ نگار) عمرکوٹ کے منگل محلے میں ایک خاتون شریمتی ستو اور دو کمسن بچے جینی اور ببلو کو محلے کے 2نوجوانوں جسونت میگھواڑ اور پرکاش میگھواڑ نے بدنیتی سے زہریلا شربت پلا دیا، شربت پینے کے بعد خاتون ستو اور بچے بیہوش ہوگئے۔