مہران یوینورسٹی: داخلے کی تاریخ میں توسیع

August 18, 2019

جامشورو (نامہ نگار ) مہران یوینورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو نے داخلے کی تاریخ میں 20اگست تک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔اس سلسلے میں مہران یونیورسٹی جامشورو کے ڈائریکٹر ایڈمیشن ڈاکٹر آغا فیصل حبیب نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہاہے کہ مہران یوینورسٹی اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں نئے تدریسی سال کے خواہشمند اب 20اگست تک آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔