آئی فون کی فیس ٹائم ایپلی کیشن کھول دی گئی ، ذرائع پی ٹی اے

August 18, 2019

اسلام آباد ( زبیر قصوری ) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ موبائل فون بنانے والی معروف امریکی کمپنی آئی فون ایپل کی فیس ٹائم اپلیکیشن کھول دی گئی ہے ۔ اس بات کا فیصلہ موبائل فون امپورٹ کرنے والی کمپنیوں کی درخواست پر کیا گیا اس سے پہلے فیس ٹائم ایپلیکیشن پر پابندی تھی جس کے باعث اس ملک میں غیرقانونی طریقے سے آئی فون برآمد کیے جارہے تھے جس سے حکومت کو کو ٹیکسز کی مد میں ہر روز کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا کیونکہ جو غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں موبائل فون آتے تھے اس پر فیس ٹائم کام کرتا تھا اور جو قانونی طریقے سے پاکستان میں آئی فون آتے تھے اس پر فیس ٹائم ایپلیکیشن کی پابندی تھی۔