صوبے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے:تحریک صوبہ ملتان

August 18, 2019

ملتا ن ( سٹا ف رپو ر ٹر )تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین راؤ عبدالقیوم شاہین نے کہا کہ علیحدہ صوبہ کے حوالے سے حکومتی بے حسی قابل افسوس ہے مگر ہم حکمرانوں کو ان کے وعدے یاد دلاتے رہیں گے۔ہم حکمرانوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس خطے کے عوام علیحدہ صوبے کے مطالبے سے کسی بھی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔وہ تحریک صوبہ ملتان کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل رکن الدین ملتانی،مرکزی چیف آرگنائزر چوہدری شہزاد فیصل ارائیں،مرکزی سیکرٹری اطلاعات راؤ عارف رضوی، مرکزی صدر علماء ونگ علامہ ابوبکر عثمان الازہری، مرکزی صدر وکلا ونگ اشفاق ندیم اورمرکزی صدر کسان ونگ رانا لقمان شہزاد نے شرکت کی۔راؤ عبدالقیوم شاہین نے ہدایت کی کہ تحریک کا پیغام گھر گھر پہنچانے کیلئے تنظیم سازی کا عمل تیز کیا جائے اور ہر طبقہ ہائے زندگی تک تحریک کا پیغام پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ صوبہ ملتان کے قیام کی منزل حاصل کرنے کیلئے گراس روٹ لیول تک تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔