طلباء کے مابین مقابلہ حسن قرات ہوگا

August 18, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر )محکمہ اوقاف ملتان کے زیر اہتمام وزیراعلی مقابلہ حسن قر ا ت 2019 کے تحت 5ستمبر کوضلعی سطح پر عصری اور دینی تعلیمی اداروں کے 12 سے 20 سال کے طلباء کے مابین مقابلہ حسن قر ات منعقد ہوگا ، مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والا امیدوارصوبائی مقابلہ حسن قرات میں شرکت کا اہل ہوگا۔ مقابلہ حسن قرات جامع مسجد ملحقہ دربار حضرت بہاؤالدین زکریا ؒملتان میں 5ستمبر بروزجمعرات صبح 9 بجے منعقد ہوگا۔