امریکا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ

August 19, 2019

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکا کے شہر نیویارک میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی وفاقی ایوی ایشن اتھارٹی نے ایف اے اے کے حوالہ سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کیسنا 303 نامی طیارہ نیویارک کے ڈچیس علاقہ میں مقامی وقت کے مطابق 4.30 بجے ایک مکان پر گر گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔