نوجوان کوگاڑی میں لفٹ دے کرگن پوائنٹ پرلوٹ لیاگیا

August 19, 2019

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نوجوان کوگاڑی میں لفٹ دے کرگن پوائنٹ پرلوٹ لیاگیا۔تھانہ ائرپورٹ کو راجہ ذوالفقار علی نے بتایا کہ گلزار قائد سٹاپ کے قریب پہنچاتواچانک ایک گاڑی ایل ای-1338 آئی جس میں 4نوجوان سوار تھے جنہوں نے مجھ سے صدر کا راستہ پوچھا اور کہا آپ نے اسی سائیڈ جانا ہے تو بیٹھ جائیں ۔میں بیٹھا 2لڑکوں نے پسٹل نکال کر مجھے دبوچ لیا اور کنپٹی پر پسٹل رکھ کر جیب سے زبردستی14ہزار 700روپے،پرس ، شناختی کارڈ نکال لیااور موبائل چھین لیا۔ائرپورٹ کے نزدیک مجھے گاڑی سے دھکا دے کر نیچے پھینک دیا اور فرار ہو گئے۔