تربت:موبائل، ڈیکوریشن شاپ اورپٹرول ڈپو میں آتشزدگی

August 19, 2019

تربت(آن لائن) گھڑی چوک میں موبائل اور ڈیکوریشن شاپ میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا ،آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ، جبکہ مند سورو میں پٹرول کے ڈپو میں آتشزدگی سے راشد جھلس کر زخمی ہوگیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔