ٹرکوں سے سامان چوری کر نے والے گروہ کے4ارکان پکڑ ے گئے

August 19, 2019

ملتان( سٹاف رپورٹر ) ٹرکوں سے سامان چوری کر نے والے گروہ کے 4ارکان راشد،شہزاد،طالب اور جاوید پکڑ ے گئے ۔تھانہ بی زیڈ پولیس نے مقدمات درج کر کے ان سے لاکھوں روپے کا سامان برآمد کر لیا۔ پولیس نے مخالفین کو پھنسانے کے لئے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے دوافراد راشد،عثمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے نوکری لگوانے کا جھانسہ دے کر شہری شان سے دولاکھ روپے ہتھیانے کے الزام میں نوسر باز ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے پیٹرول پمپ پر سکیورٹی کے نا قص انتظامات پر پٹرول پمپ مالک شجاع کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نے شہزاد، شکیل ،کرم کیخلاف جعل سازی کرنے کےمقدما ت درج کر لئے ۔ کینٹ پولیس نے تیز رفتار ی سے کار چلانے پر ذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس نےآتش بازی کا سامان فروخت کرنے کے الزام میں4ملزمان علی حسن،دلاور باقر، نوید اور سہیل کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان بر آمد کر لیا ۔ پولیس تھانہ گلگشت نے مکانات کرائے پر لے کر کرایہ ناموں کا اندراج تھانے میں نہ کرانے پر شریف، کامران، ریحان،شاکر ماجد،طاہر ،ارشادکے خلاف مقدمات درج کر کے ان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے مختلف واقعات میں دو بچوں کے ساتھ زیادتی اور دو عورتوں کو اغوا کرنے کے الزام میں8 افرادمنور ،کوثر ،ساجد ، محمد بخش ،عمران ، حسن اور دو نامعلوم کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔ پولیس دہلی گیٹ مخبری پر چھاپہ مار کر شراب فروشی کرنے والے دو ملزمان جاوید اور آصف کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے 30 بوتل شراب برآمد ہوئی۔