کراچی میں ڈائریا اور گیسٹرو کے کیسز میں اضافہ

August 19, 2019

کراچی میں عید کے بعد اور حالیہ ہونے والی طوفانی بارشوں کے نتیجے میں ڈائریا اور گیسٹرو کےکیسز میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

این آئی سی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر جمال رضاکے مطابق عید اور بارشوں کے بعد اسپتال میں یومیہ 150 سے زائد ڈائریا اور گیسٹرو سے متاثر بچے لائے گئے، اس سے قبل ڈائریا اور گیسٹرو سے بیمار 50 سے زائد بچے یومیہ لائے جا رہے تھے۔

سندھ گورنمنٹ چلڈرن اسپتال میں ڈائریا کے 1100 مریض بچے لائے گئے ہیں جبکہ قومی ادارہ امراض اطفال میں 10 روزکے دوران 2 ہزارسے زائد ڈائریا اورگیسٹرو کے شکار بچے لائے گئے۔