فیفا کا وفد واپس روانہ

August 20, 2019

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) فیفا اور اے ایف سی کا دو رکنی وفد پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دونوں گروپوں اور نارملائزیشن کمیٹی میں شرکت کے خواہشمند افراد کا انٹرویو کرنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔ فیفا اور اے ایف سی کے ارکان میں الیگزینڈر گراس اور پرشوتم کٹل شامل تھے۔ امکان ہے کہ نارملائزیشن کمیٹی کا اعلان ستمبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائے گا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے دونوں گروپوں نے فیفا کی کمیٹی کو دیئے گئے ناموں ابھی ظاہر نہیں کیا ہے۔