جہادی جیک کی برطانوی شہریت ختم کردی گئی

August 20, 2019

لندن (نیوز ڈیسک) جہادی جیک کی برطانوی شہریت ختم کردی ہے۔ جیک لیٹس عرف جہادی جیک نے 2014ء میں 18سال کی عمر میں آکسفورڈشائر میںاسکول چھوڑکر شدت پسند گروپ داعش میںشمولیت اختیار کرلی تھی۔ شام کے شہر رقا میں جنگجوئوں سے جاملا تھا۔ 2017ء میں شام سے ترکی فرار ہونے کی کوشش میں کرد وائی پی جی نے اسے پکڑ لیا تھا اور جیل بھیج دیا گیا۔ جیک کی شہریت ختم کرنے کا فیصلہ ٹریزامے کی حکومت میں کیا گیا تھا۔ ہوم آفس کے ترجمان نے بتایا کہ بہت ہی خطرناک مجرموں کی جانب سے دہشتگردی کی دھمکیوں سے نمٹنے اور ملک کو محفوظ بنانے کیلئے جیک کی شہریت کے خاتمہ کا فیصلہ یکطرفہ طور پر کیا گیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے جیک نے کہا میںجانتا ہوں کہ میں برطانیہ کا دشمن تھا۔ رواںسال ایک ٹی وی میں اس نے کہا تھا کہ میں برطانیہ واپس آنا چاہتا تھا مگر مجھے پتہ چل گیا کہ ایسا کرنا مشکل ہے۔ اس نے مزید کہا کہ میںکبھی نہیںکہوں گا کہ میں بے قصور ہوں۔ مجھے جو بھی سزا دی جائے گی میں بھگتوں گا۔