لاہور، راولپنڈی میٹرو: کرایے میں 10روپے کا اضافہ

August 20, 2019

حکومت پنجاب نے لاہور اور راولپنڈی میٹرو بس کے کرایے میں اضافہ کردیا۔

صوبائی حکومت نے پنجاب کے دونوں بڑے شہروں کی میٹرو بس کے کرایے میں 50 فیصد اضافہ کیا ہے۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے 10روپے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میٹرو بس کا کرایہ 20 روپے سے بڑھاکر 30 روپے کردیا گیا ہے۔