ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی اپنے نام سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید

August 21, 2019

لاہور(نمائندہ جنگ) سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے اپنے نام سے منسوب تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تردید کردی۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری کی وساطت سے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دے دی جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ میرے نام سے منسوب تمام اکائونٹس جعلی ہیں۔سوشل میڈیا پر خودساختہ اکاؤٹس ملکی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے حکام سوشل میڈیا پر میرے نام سے منسوب تمام اکائونٹس کو بند کرے۔