دہشت گردی مقدمات کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث ملتوی

August 21, 2019

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبدالرحیم نے اغواء برائے تاوان ، قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے کیسوں کی سماعت وکلاء ہڑتال کے باعث ملتوی کر دی ۔ تھانہ سول لائن میں درج اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث ملزمان اظہر شاہ وغیرہ کے کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی کی گئی۔ تھانہ سٹی تلہ گنگ میں درج قتل اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمے میں ملوث ملزمان محمد اکرم وغیرہ کےکیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی کر دی گئی۔