مختلف شعبوں کے ماہرین کی پاکستان میں بہت ضرورت ہے،طاہرالقادری

August 21, 2019

لاہور(خصوصی رپورٹر)قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم مختلف شعبوں کے ماہرین پاکستانیوں کی وطن عزیز کو بڑی ضرورت ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی،ڈاکٹرز، انجینئرز،سکالرز اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں ۔