لورالائی کوئٹہ روڈ پر گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق‘دوافرادزخمی

August 21, 2019

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)لورالائی کوئٹہ روڈ پر قلعہ سیف اللہ سے آنے والی گاڑی سرکی جنگل کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں داد محمد نامی شخص جاں بحق جبکہ دوافراد عالم خان اور سہراب خان شدیدزخمی ہوگئے لاش ضروری کارروائی کے بعد ژوب روانہ کردی گئی۔