نظم میرا زینہ ہے

August 25, 2019

شاعر: ازہر ندیم

صفحات: 136،قیمت: 400 روپے

ناشر:بُک ہوم، بُک اسٹریٹ46،

مزنگ روڈ،لاہور۔

شعری اصناف میں نظم اپنی وسعت کے اعتبار سے موثّر ترین صنف سمجھی جاتی ہے،جو اتنی آسان بھی نہیں کہ ہر شاعراس پر طبع آزمائی کرنے کے ساتھ اپنی شناخت بھی قائم کرسکے۔آج کے عہد میں بھی نظم گوئی کا سلسلہ جاری ہے۔ ازہر ندیم ایک ایسے شاعر ہیں کہ جن کے نزدیک نظم ہی اظہار کا سب سے اچھا پیرایہ ہےاور انہوں نے اپنے شعری مجموعے کا نام ہی نظم سے قائم کیا ہےکہ’’نظم میرا زینہ ہے‘‘۔اس میں وہ اپنے خیال کی وسیع دُنیا کے ساتھ اپنے پڑھنے والوں کے سامنے موجود ہیں۔ تکمیلِ ذات کی یہ صنف اُن کو کائنات کی کن کن وسعتوں سے روشناس کرواتی ہے، اس کا اندازہ اُن کے شعری مجموعے کی ورق گردانی ہی سے کیا جا سکتا ہے۔