کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم

August 21, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات و ترسیلات زر بڑھاکر اور درآمدات کم کرکے بیرونی ناہمواریوں میں کمی کی حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 6 ارب ڈالر کم ہے جبکہ رواں برس جولائی کا خسارہ گزشتہ سال جولائی 2018 کے مقابلے میں 73 فیصد یا 1.5 ارب ڈالر کم ہے جو یقیناً ایک بڑی کامیابی ہے۔