مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ ملیر کا اجلاس

August 22, 2019

کراچی ( اسٹاف ر پو ر ٹر )مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ ملیر کا اجلاس مجید کالونی پارٹی سیکریٹریٹ میں ضلعی صدر فیروز خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ عام کارکنان متحد ہوکر پارٹی کیلئے کام کریں اور جہاں نواز شریف قائد مسلم لیگ (ن) کے فلسفے کو عام کریں تمام مقررین نے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کے تنظیمی فیصلوں کی توثیق کی اور کہا کہ پارٹی کے ضلعی عہدیداران کی تقرری ہمیشہ صوبائی قیادت کرتی ہے ۔ لہٰذا کراچی ڈویژن کا فیصلہ آئین کے منافی ہے ۔ لہٰذا شاہ محمد شاہ کی اعلان کردہ تنظیم جس کے مطابق فیروز خان کو صدر ، ملک شیر احمد اعوان کو جنرل سیکریٹری، فیاض پٹھان سینئر نائب صدر، اور فیصل بخاری کو انفارمیشن سیکریٹری بنایا گیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر فیروز خان نے کہا کہ ہم پارٹی قائد میاں نوا زشریف اور پارٹی آئین کے پابند ہیں ۔