2 نجی موبائل کمپنیوں کو 36،36ارب لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم

August 22, 2019

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے موبائل فون کمپنیوں کے لائسنسوں کی تجدید کے معاملہ میں ٹیلی نار اور موبی لنک کو دو ہفتوں میں پچاس فیصد لائسنس فیس جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ دونوں کمپنیاں کم از کم چھتیس ، چھتیس ارب روپے دو ہفتوں میں جمع کرائیں ، پی ٹی اے نے ایک لائسنس تجدید کیلئے 72 ارب روپے فیس مقرر کی تھی ، موبائل کمپنیوں نے پی ٹی اے کے فیصلے کیخلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر رکھی ہے۔