مغل آباد پارک میں 6سال سے کوئی بھی پودا نہ لگانے کا سخت نوٹس

August 22, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) ایگزیکٹو آفیسر راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ نے مغل آباد پارک میں پچھلے6سال کے دوران ایک بھی پودا نہ لگانے کا سخت نوٹس لیا ہے۔سبطین رضا نے پارک میں پودے لگانے کا کام شروع نہ ہونے پر ہارٹیکلچرسٹ پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اگر پارک میں پودے وغیرہ لگانے میں تاخیر کی گئی تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ادھر پارک میں نہ صرف بارش کا پانی جمع ہو جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ہی کوڑے کا ڈمپنگ پوائنٹ ہے۔