سیدنا عثمان غنی ؓ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا :سیمینار

August 22, 2019

ملتان( سٹا ف رپو ر ٹر ) جامعہ اسلا میہ میں سیرت حضرت عثمان غنی ؓسیمینار ہوا، مفتی عبدالرحمن شاہین نے کہا کہ سیدنا عثمان ؓ شرم وحیاء کے پیکر تھے دین اسلام کے حوالے سے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ،اہلحدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدا یت اللہ رحمانی نے کہاکہ حضرت عثمان بن عفان ؓکواسلام کی خاطر 2بارت کرنے کا شرف حاصل ہوا،سیمینار میں مولانا عبدالرحمن شجاعبادی، مولانا محمد اسحاق بھٹی، مولانا عمر فاروق، مولانا شفیق الرحمن،مولانا نوید ودیگر شریک تھے، دریں اثنا انجمن غوثیہ قادریہ حبیبیہ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد و عیدگاہ میں سیدنا عثمان غنی ؓ کانفرنس ہوئی ، علامہ قاری محمد رکن الدین قادری نے کہا کہ خلیفہ سوئم کی سخاوت کی تاریخ اسلام میں مثال نہیں ملتی، بابونفیس انصاری ، جمعیت العلمائے پاکستان کے ضلعی صدر صوفی سجاد حامدی بے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر ملک عمران یوسف، حافظ حبیب الرحمنٰ قادری، محمد علی خاکوانی، نذر حسین قریشی، محمد اسلم کھرل، جمیل الرحمن ٰقادری، شیخ عبدالحمید قادری، محفوظ احمد خان، ابوبکراحمد سیال، راجہ یونس بھٹی موجود تھے۔