مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کیں، شیخ رشید

August 22, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

وزیرِ ریلوے شیخ رشید کہتے ہیں کہ نریندر مودی نے فاشزم کی بدترین مثالیں قائم کیں، بھارت میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان کی سرحد کی طرف دیکھے، وزیرِ اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کا کیس بھرپور طریقے سے لڑا ہے۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں، بھارت میں مسلمانوں پر ظلم ہو تو پاکستان کوآواز اٹھانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کشمیر پر وہی فیصلہ ہو گا جو کشمیریوں کا ہوگا، کشمیری صرف کشمیر کی طرف دیکھ رہے ہیں، آج چین بھی کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مودی نےکشمیر کے معاملے پر بہت بڑی غلطی کی ہے، بھارت سے تمام مذاکرات کے راستے بند ہو چکے ہیں، کشمیر، بوسنیا اور فلسطین نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ریلوے کو ٹھیک کریں گے، 15 ستمبر تک ٹرینوں کا شیڈول ٹھیک ہو جائے گا اور بائیو میٹرک کے بعد چھٹی کرنے والے کی تنخواہ کٹے گی۔

وزیر ریلوے نے یہ بھی بتایا کہ 4 ارب کا خسارہ کم کیا ہے، 80 لاکھ مسافروں کا اضافہ کیا ہے، اربوں روپے کی ریلوے کی زمین واگزار کروائی ہے۔