وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف کی ملاقات

August 22, 2019

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی، جس میں سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کے بعد دونوں کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔