اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے نہ قانون، اللّٰہ کیلئے سچے گواہ بن جائیں ، چیف جسٹس

August 23, 2019

اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم ممتاز کو بری کردیا، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جھوٹی گواہی پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ نہ اسلام جھوٹ کی اجازت دیتا ہے اور نہ قانون تو عدالت کیسے جھوٹ کی اجازت دے سکتی ہے، اللّٰہ کیلئے سچے گواہ بن جا ئیں، چاہے والدین، بہن بھائیوں یا رشتے داروں کیخلاف ہی گواہی کیوں نا دینا پڑے، گواہ اللہ کا نام لیکر جھوٹ بولتے ہیں، کارروا ئی پر بھاگنا شروع ہو گئے ہیں قانون کا سامنا بھی کریں۔تفصیلات کے مطابق گزژتہ روز سپریم کورٹ نے سرگودھا کے رہائشی نصر اللہ کے قتل کیس میں جھوٹی گواہی دینے پر ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم محمد ممتازکو بری کردیا۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔