پنٹاگون سربراہ نے اسامہ بن لادن کے بیٹے کی ہلاکت کی تصدیق کردی

August 23, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.

اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ انتقال کرگیا

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی سیکریٹری دفاع مارک ایسپر نے اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے،بدھ کو اپنے ایک انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں پنٹاگون سربراہ کاکہنا تھا کہ میں ایسا سمجھتا ہوں کہ اسامہ بن لادن کا بیٹا حمزہ بن لادن ہلاک ہوگیا ہے۔انہوں نے اسامہ کے بیٹے کی ہلاکت کی تفصیلات بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اس کی تفصیلات نہیں ہیں۔