کینٹ ،بازار تجاوزات سے بھر گئے، شہری مشکلات سے دوچار

August 23, 2019

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) عیدالاضحٰی کے بعد کینٹ کے بازار دوبارہ تجاو زات سے بھر گئے ہیں ، پلازوں کے سامنے روڈز پر آلو کی چپس، برگرز اور دیگر کھانے پینے سمیت دیگر اشیا کی فروخت کی ریڑھیوں نے لے لی ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے تجاوزات میں کمی کی بجائے اس میں اضافہ ہونے لگا ہے، ایگزیکٹو آفیسر کو سب اچھا کی رپورٹ دی جانے لگی ہے ، افسران ایئرکنڈیشنڈ کمروں سے شاید ہی باہر نکلنے کو ترجیح دیتے ہوں ، شہری بازاروں میں تجاوزات کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہو چکے ہیں،شہریوں نے ایگزیکٹو افسر کی توجہ اس اہم عوامی مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کھلی کچہری کی طرح ہفتے میں کم از کم ایک بار ضرور کسی ایک بازار کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ صورتحال بہتر ہو اور انہیں شعبہ انسداد تجاوزات کے عملہ کی کارکردگی کا بھی اندازہ ہو سکے ۔