سٹیزن پورٹل پر واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف شکایات

August 23, 2019

ملتان (سٹاف رپورٹر) سٹیزن پورٹل پر ملتان کے شہریوں نے واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف شکایات درج کروانا شروع کردی ہیں ، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس بھجوانے کی ہدایت کردی ہے، ملتان کے شہریوں کی جانب سے روزانہ 80سے 90 درخواستیں واسا اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خلاف درج کروائی جاتی ہیں ۔